اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگر آپ بار بار اپنے گندے پاﺅں کو صاف کرنے سے گھبراتے ہیں یا انتہائی مہنگی کریمیں استعمال کرکے بھی شفاف اور نرم پاﺅں حاصل نہیں کرپارہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو ایک آسان ترین طریقہ بتائیں گے۔
چار سے پانچ لیٹر گرم پانی میں تین کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں اور اسے اچھی طرح حل کرنے کے بعد اس پانی میں اپنے پاﺅں 20منٹ تک بھگو کربیٹھیں۔اس دوران اپنے پاﺅں کو اچھی طرح ایک دوسرے پر رگڑتے بھی جائیں۔پھر اپنے پاﺅں کو خشک کرکے اس پر ویزلین لگائیں اور کاٹن کی جرابیں پہن لیں۔اس عمل کو ایک ہفتہ جاری رکھنے کے بعد ایک ہفتہ چھوڑیں اور پھر دو بار وقفے وقفے سے یہی نسخہ دہرائیں۔آپ کو صرف ایک ماہ میں اپنے پاﺅں میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔
پیروں کو صاف، شفاف اور نرم بنانے کیلئے آسان نسخہ
24
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں