نیویارک(نیوز ڈیسک)ہمارے کھانے پینے کے معمولات کی وجہ سے ہمارا جسم زہریلے مواد سے بھر جاتا ہے اور ساتھ ہی ہماراوزن بھی بڑھا جاتا ہے۔آج ہم آپ کوگھر پر ایسے مشروب تیار کرنے کے طریقے بتائیں گے جو آپ کے جسم سے نہ صرف زہریلے مادے نکال باہر کریں گے اور آپ کو توانائی دیں گے بلکہ آپ کے وزن میں بھی کمی لائیں گے۔
اجزاءآدھ گیلن پانی ایک گریپ فروٹ کٹا ہوا(آپ لیموں بھی لے سکتے ہیں) ایک مالٹا کٹا ہوا ایک کھیرا کٹا ہوا 10سے20پودینے کے پتے برف حسب ضرورت بنانے کا طریقہ گریپ فروٹ،مالٹا،پودینے کے پتے اور کھیرے کو پیس لیں۔گریپ فروٹ اور مالٹے سے بیج نکال لیں تا کہ مشروب کڑوا نہ ہوجائے۔تمام اجزائ کو اچھی طرح باریک کر لیں اور پھر اس میں پانی ڈال کر اچھی طرح شیک کریں۔برف ڈال کر نوش فرمائیں،یہ مشروب بآسانی چھ سے آٹھ گھنٹے تک فریج میں محفوظ رہتا ہے۔ آپ چاہیں تو سٹرابری،کیوی جیسے پھلوں کے ذریعے بھی مشروب بنا کر اپنے جسم کو توانا اور چاک وچوبند رکھ سکتے ہیں۔
اگر پیٹ کی چربی پگھلانا چاہتے ہیں تو یہ ایک مشروب روزانہ استعمال کریں
24
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں