لندن (نیوز ڈیسک)اولاد کسی بھی شخص کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہوتی ہے اور اولاد کا نہ ہونا بالخصوص عورت کے لیے زندگی کی سب سے تکلیف دہ چیز ہے۔اگر اولاد نہ ہو تو میاں بیوی لاکھوں روپے اپنے علاج پر خرچ کرتے ہیں۔ آج ہم ایسے ہی بے اولاد جوڑوں کے لیے ایک تحقیقاتی رپورٹ لے کر آئے ہیں، شاید اس پر عمل کرنے سے ہی ان کی مراد بر آئے۔سائنسدانوں نے اپنی اس نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ روشنی میں قربت کرنے سے عورت کے بچے کو جنم دینے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور وہ حاملہ نہیں ہوتی۔ انہوں نے بے اولاد جوڑوں کو مشورہ دیا کہ وہ قربت کے وقت کمرے کی لائٹس بند کر دیا کریں۔ اس سے عورت کے حاملہ ہونے کے چانس بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہماری نصیحت شاید آپ کو کچھ عجیب لگے۔ہر سات میں سے ایک جوڑا اولاد کی نعمت سے محروم ہے اور اس کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جن میں سے ایک دوران قربت مصنوعی روشنی کا ہونا بھی ہے۔ ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ رات کے وقت روشنی میں سونے سے جہاں عورت کے حاملہ ہونے میں رکاوٹ آتی ہے وہیں روشنی میں سونے والے افراد میں کینسر، شوگر، ڈپریشن اور موٹاپے کے چانس بھی بڑھ جاتے ہیں۔