موصل (نیوز ڈیسک) مراکش سے تعلق رکھنے والی دوجنسی غلاموں سے ایچ آئی وی کا شکار ہونیوالے داعش کے 16 جنگجوو ں کو خود کش حملہ آور بننے کا حکم دیدیا گیا ۔ ایچ آئی وی سے متاثرہ زیادہ تر جنگجو غیر ملکی ہیں اور ان کا شام کے شہر المیادین کے ہسپتال میں علاج کیا گیا ہے ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ رواں سال داعش نے ایک ایچ آئی وی پازیٹو جنگجو کا سر قلم کردیا تھا کیونکہ اس نے جانتے بوجھتے ہوئے ایک دوسرے ساتھی کو خون کا عطیہ کیاتھا ۔ ایچ آئی وی کے کیسز سامنے آنے کے بعد دہشتگرد گروپ نے اس حوالے سے ایڈز تشخیصی مرکز قائم کردیا ہے اور تمام جنگجووں کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں