کراچی (نیوز ڈیسک)کیا آپ اپنے شوہر یا بیوی سے اکثر جھگڑا کرنے کے عادی ہیں؟ اگر ہاں تو بری خبر یہ ہے کہ ایسا کرنا آپ کو موٹا کرسکتا ہے۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اپنے شریک حیات سے تکرار یا جھگڑا ایسے ہارمون کو سرگرم کردیتا ہے جو ہمیں جنک فوڈ کے استعمال پر مجبور کرسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان لڑائی سے بھوک بڑھانے والا ہارمون گیرلین کی مقدار بڑھ سکتی ہے مگر اس کا اثر ان افراد پر ہوتا ہے جو صحت مند وزن یا موٹاپے سے کچھ کم وزن کے حامل ہو۔
تحقیق میں کچھ جوڑوں کے دمیان کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ ازدواجی عدم اطمینان اور خوراک کے ناقص انتخاب کے درمیان تعلق موجود ہے خاص طور پر لڑائی جھگڑے کے بعد لوگ ایسی غذا استعمال کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں جس میں چربی، چینی اور نمک کی مقدار بہت زیادہ ہو۔محققین کا کہنا ہے کہ ایسا دعویٰ تو نہیں کیا جاسکتا کہ تکرار بھوک بڑھانے کا باعث بنتی ہے مگر ان دونوں کے درمیان ایک مضبوط تعلق ضرور پایا گیا ہے۔اس سے قبل کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بھوکے لوگ بہت جلد غصے کا شکار ہوتے ہیں کیونکہ ان کا پیٹ خالی ہوتا ہے اور ہمارے دماغ کو خود پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے توانائی کی کمی کا سامنا ہوتا ہے۔
شریک حیات سے جھگڑے موٹاپے کا سبب، تحقیق
20
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں