جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سانس لینے کی آسان مشقوں سے تھکاوٹ اوردرد دورکریں

datetime 20  اگست‬‮  2015
Young Beautiful woman doing relaxation exercises on beach
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)انسانوں کی اکثریت سانس لینے کے درست طریقے سے ناواقف ہے اورپھیپھڑوں کی ایک تہائی جگہ ہی سانس سے بھرتی ہے اور اس کی عادت سی بن جاتی ہے لیکن اب ماہرین سانس کی ایسی آسان مشقیں بتارہے ہیں جن سے تھکاوٹ، کمر، گردن کے درد اور سستی کو دور کیا جاسکتا ہے۔
غیر معمولی آہیں بھرنا:
غیر معمولی طور پرآہیں بھرنا اکثرلوگوں کی عادت بن چکی ہوتی ہے لیکن اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ آپ کو سانس روکنے کی عادت ہوگئی ہے۔
جمائیاں لینا:
بہت سے لوگوں کو اکثر اوقات جمائیاں آتی ہیں، محفلوں میں بیٹھے یا دن کے اوقات میں بھی جمائیاں لیتے ہیں جب کہ اس کی اہم وجہ کم گہرائی سے سانس لینا ہے کیونکہ حالتِ سکون میں آپ ایک منٹ میں اوسطاً پانچ سے آٹھ مرتبہ سانس لیتے ہیں لیکن کم گہرے سانس لینے والا کوئی شخص اپنے سینے سے 10 سے 20 مرتبہ ہی سانس لیتا ہے۔
رات کو دانت پیسنا:
جو لوگ درست انداز میں سانس نہیں لیتے ان میں خوامخواہ دانت پیسنے کی عادت ہوجاتی ہے، شدید دباو¿ کے شکار یا کسی ذہنی عارضے میں مبتلا افراد کی اکثریت ایک جانب تو کم گہرے سانس لیتی ہے تو دوسری جانب اپنے دانت کچکچانے کی بری عادت میں مبتلا ہوجاتی ہے۔
کندھے اور گردن میں اکڑن:
سینے میں کم گہرے سانس لینے سے کمر، گردن اور بازوو¿ں کے پٹھے اکڑ جاتے ہیں اور ان میں درد ہونے لگتا ہے۔
ہمیشہ تھکاوٹ کی شکایت کرنا:
غلط اندازسے سانس لینے سے ہمیشہ تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے اوراس طرح سانس لینے کی تین اہم وجوہ میں غذا، ا?کسیجن اور پانی کا درست انداز میں استعمال نہ ہونا بھی شامل ہے اسی لیے پھیپھڑے بھر کر سانس لیا جائے تو بہتر ہوتا ہے اس کے علاوہ مصروف لوگ ہونٹوں کو کھول کر منہ سے سانس لینے کی کوشش بھی کرتے ہیں جس سے منہ خشک ہوجاتا ہے اور یوں تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے۔
سانس کی مشقیں:
تنفس پر تحقیق کرنے والے ڈاکٹرز مشورہ دیتے ہیں کہ درج ذیل مشقوں کو ہفتے میں 3 مرتبہ کیا جائے اور 3 ہفتوں تک اسے جاری رکھا جائے تو درست انداز میں سانس لینے کی عادت ہوجاتی ہے اور جسم پر اس کے بہترین اثرات مرتب ہوتےہیں۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ سب سے پہلے ناک کے ذریعے دھیرے دھیرے اور گہرے سانس لینا سیکھیں اور اسے سینے کی بجائے اتنی اندر تک لے جائیں جہاں پیٹ اور سینہ آپس میں ملتا ہے اس جگہ کو ڈایافرام کہاجاتا ہے اس کے لیے ایک مشق کریں کہ فرش پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں یا پھر کسی کرسی پر بیٹھ کر کمر سیدھی رکھیں، جسم کو ڈھیلا چھوڑتے ہوئے کندھوں کو آرام کی صورت میں رکھتے ہوئے ناک کے ذریعے گہرے سانس لیں اور اسے نوٹ کرنے کے لیے نچلی پسلیوں پر ہاتھ رکھتے ہوئے گہرے سانس لیں اور نوٹ کریں کہ پیٹ آگے جائے جبک ہ پسلیاں اطراف میں حرکت کریں۔
سانس لیتے دوران سینے، کندھوں اور پیٹ کی حرکات کو نوٹ کریں، اب آنکھیں بند کرکے اپنے اندر کی جانب توجہ دیں اور اندر سانس لیں اس طرح سانس لیتے وقت آنکھیں بند اور باہر خارج کرتے وقت آنکھیں کھولیں اس سے مشق میں بہتری پیدا ہوگی۔
سانس کھولیے:
اس کے لیے کمرکا اوپری حصہ سیدھا کریں، کندھوں کو آگے اور پیچھے جھکائیں، اپنے بازوو¿ں اور ہاتھوں کو ڈھیلا اور آرام دہ پوزیشن میں لائیں، زبان کو منہ کے تالو سے لگادیں، بیٹھے رہنے کی صورت میں ٹھوڑی کو اتنا اٹھائیں کہ وہ فرش کی سیدھ میں آجائے، سانس کو گہرا اور گہرا کریں، سانس لینے کا عمل اس طرح لمبا کریں کہ پیٹ کمر کی جانب دبے اور دوران ڈایافرام کو نوٹ کرتے رہیں، یہ مشق جاری رکھیں اور کبھی گہرے اور کبھی کم گہرے سانس لیں۔
روزانہ صبح اٹھ کرسانس لینے کا انداز نوٹ کریں، سانس لیتے وقت ایک سے 5 تک گنتی گنیں اور اسی طرح سانس باہر نکالتے وقت بھی اتنی مرتبہ شمار کریں،اس طرح پورے دن سانس لینے کی عادت برقرار رہے گی۔
تناو¿ فوری طور پر دور کرنے کا طریقہ:
اگر آپ بہتر توجہ اورسکون چاہتے ہیں تو اس کے لیے یوگا کی ایک مشق موجود ہے جس میں باری باری ایک نتھنے کے ذریعے سانس لے کر دماغ کےدونوں حصوں کو متوازن کیا جاتا ہے جن میں تخلیق اور احساسات والا دماغ کا دایاں حصہ اور منطق والا بایاں حصہ شامل ہے، اپنے سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے سے دایاں نتھنا دبائیں اور چار تک گنتی گنتے ہوئے سانس اندر لیں، اب بایاں نتھنا سیدھی ہاتھ کی پہلی انگلی سے بند کرکے 4 تک گنتی گنتے ہوئے سانس باہر نکال دیں، یہ عمل باری باری دونوں نتھنوں سے آزمائیں اور 6 مرتبہ د±ہرائیں اس طرح پورے دماغ میں سانس جاتی ہے اور فوری سکون اور راحت کا احساس ہوتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…