اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ماہرین ماحولیات نے کہا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلیوں یعنی موسمیاتی تغیرات سے جسمانی و ذہنی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور ان تغیرات کے نتیجہ میں سماجی عدم استحکام، تنازعات اور تشدد بھی جنم لے سکتا ہے۔حال ہی میں ماہرین کی شائع شدہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین نے مطالعاتی جائزہ کے حوالہ سے بتایا کہ موسمیاتی تغیرات اور تبدیلیوں کے باعث عوام کی اکثریت نے ایسے علاقوں سے بڑے پیمانے پر ہجرت کی ہے جہاں پر پانی، خوراک اور رہائشی سہولیات ناکافی ہیں۔ خاص طور پر ساحلی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات کا زیادہ سامنا ہو سکتا ہے جہاں پر سمندری طوفانوں کے خطرات بڑھنے کے ساتھ ساتھ پانی کے استعمال کا طریقہ بھی تبدیل ہو سکتا ہے۔
کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر ارون ریڈی نیر کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ارتقائی عمل میں تیزی آنے کے خطرے اور انسانی آبادیوں کو لاحق ہونے والے خطرات کو جھٹلایا نہیں جا سکتا، ہمیں ان خطرات میں کمی لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
موسمیاتی تبدیلی سے صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں:ماہرین ماحولیا ت
18
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں