بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

گردے کو منجمد کرنے کا نیا طریقہ دریافت

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) ماہرین نے انسانی اعضا خصوصاً گردوں کو طویل عرصے تک منجمد کرکے محفوظ کرنے کا ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔ماہرین نے اسے ایک ’انقلابی عمل‘ قرار دیا ہے جسے ’نارموتھرمک پرفیوڑن ‘ کہا جارہا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اسے پہلے ہی 40 ٹرانسپلانٹ آپریشن میں کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے جب کہ برطانیہ کے فری مین اسپتال اور گائز ہاسپٹل لندن نے پورے ملک میں اس نئے طریقے کی آزمائش کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ صرف برطانیہ میں 7 ہزار مرد، خواتین اور بچے گردے کے منتظر رہتے ہیں جب کہ ہرسال صرف 3 ہزار گردے بطور عطیہ فراہم کرتے ہیں۔ ڈی فروسٹنگ طریقے کے ذریعے گردے درست حالت میں رہتے ہیں اور کامیاب آپریشن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جب کہ خود گردے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوجاتی ہے۔
برطانیہ میں ٹرانسپلانٹ سرجری کے ماہرمائک نکلسن اس طریقے کے روحِ رواں ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ پہلے منتقلی کے لیے عطیہ کیے گئے کئی گردے تمام احتیاط کے باوجود بھی خراب ہوجاتے تھے لیکن اب اس نئی تکنیک کے ذریعے اعضا کو ان کے انتہائی معیار پر رکھا جاسکتا ہے اور اس طرح پیوندکاری کے لیے گردوں کی بڑی تعداد دستیاب ہوگی کیونکہ جسم سے باہر بھی 20 گھنٹے تک گردے کو قابلِ استعمال رکھا جاسکتا ہے۔ برطانیہ میں گردوں پر تحقیق کرنے والے ایک ماہر پروفیسر نکلسن کہتے ہیں کہ سرجن کم ملتے جلتے عطیہ کندگان سے گردہ لے لیتے ہیں اور معلوم نہیں ہوپاتا کہ عضو کام کرے گا بھی یا نہیں جب کہ نورموتھرمک پرفیوڑن سے یہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ گردہ ٹرانسپلانٹ کے بعد کام بھی کرسکے گا یا نہیں۔
اس تکینک کے پاکستان میں گردے کے ہزاروں مریض بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں کیونکہ یہ مرض پاکستان میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…