اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگر آپ کسی کو دوست بنانا چاہتے ہیں تو اس کے پاس جا کر جمائی لیں، اگر اسے بھی جمائی آجائے تو آپ بخوشی اسے دوست بنا سکتے ہیں لیکن اگر اسے جمائی نہ آئے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اینٹی سوشل(تنہائی پسند) آدمی ہے جو بذات خود ایک نفسیاتی بیماری ہے، لہٰذا آپ کی مرضی ہے کہ آپ اس سے دوستی کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
لوگوں کا رویہ جانچنے کے لیے یہ مشورہ ہم نے آپ کو اس لیے دیا ہے کیونکہ ماہرین کی تحقیق کے مطابق جن لوگوں کو جمائیاں نہیں آتیں وہ تنہائی پسند ہوتے ہیں اور ان میں دوسروں کے لیے ہمدردی کا جذبہ ماند پڑجاتا ہے۔ یہ ایک عام سی بات ہے کہ جب کسی ایک شخص کو جمائی آئے تو سامنے والے آدمی کو بھی جمائی آ جاتی ہے۔ اسی مفروضے کو ٹیسٹ کرنے کے لیے امریکی ریاست ٹیکساس کی بیلور یونیورسٹی کے محققین نے135طلبہ پر تحقیق کی اور پھر ان کے رویوں کا مطالعہ کیا۔ محققین نے ان طلبہ کے سامنے مختلف افراد کو جمائیاں لینے کو کہا۔ انہوں نے دیکھا کہ سامنے والے فرد کے جمائیاں لینے کے باوجود جن طلبہ نے جمائی نہیں لی وہ اپنی زندگی میں بہت تنہائی پسند تھے اور ان کا رویہ بھی انتہائی سردمہری پر مشتمل تھا۔ ان کے برعکس جن لوگوں نے جواب میں جمائیاں لیں وہ ملنسار طبیعت کے مالک انسان تھے۔
جن لوگوں کو جمائیاں نہیں آتیں وہ تنہائی پسند ہوتے ہیں،تحقیق
17
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں