ممبئی(نیوز ڈیسک)فرنچ فرائیز کی دلدادہ بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے ایک ماہ میں 4کلو گرام وزن کم کرلیا۔اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ میں نے ایک ماہ میں چار کلو وزن کم کرلیا۔یہ سب کچھ اس وجہ سے ممکن ہوا کہ میں نے اپنی خوراک سے ان کھانوں کو نکال باہر کیا جو میرا وزن بڑھنے کا باعث بن رہے ہیں۔اس کے علاوہ میں روزانہ 10ہزار قدم چلتی ہوں۔اداکارہ نے کہاکہ سادہ ابلے ہوئے صحت مند کھانوں کا استعمال کوئی مشکل نہیں ہے۔اس سے بھی صحت برقرار رہتی ہے۔قبل ازیں اداکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ میں فرنچ فرائیز کو بالکل بھی ترک نہیں کرسکتی۔میں انہیں بے حد پسند کرتی ہوں۔