لندن(نیوز ڈیسک) ویسے تو پوری دنیا میں بسنے والے تمام انسان ایک دوسرے سے مختلف نظر آتے ہیں۔ اسی طرح ہر خطے سے تعلق رکھنے والے افراد کا معیار حسن بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتاہے۔جہاں بات ہو خوبصورتی کی تو سب سے پہلے ذہن میں صنف نازک کا دلفریب خیال ا±بھرتا ہے۔مختلف ممالک میں خواتین کی خوبصورتی کے معیار کو پرکھنے کے لئے یوکے میں س±پر ڈرگ آن لائن ڈاکٹرز کی آن لائن فارمیسی نے حال ہی میں دنیا بھر کے ممالک کی خواتین کی خوبصورتی کے معیار کو جانچنے کے لئے ایک پروجیکٹ مکمل کیا ہے۔ اس پروجیکٹ میں شرکت کے لئے انھوں نے دنیا پھر سے 18ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کیں تاکہ وہ ایک خاتون کے جسمانی خدوخال کو کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ملک کی خوبصورت سمجھی جانے والی خواتین کے سانچے میں ڈھال سکیں۔ دنیا بھر سے آنے والے ان اٹھارہ ڈیزائنرز میںچودہ خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔ انھیں اپنا کام مکمل کرنے کے لئے ایک خاتون کی تصویر دی گئی جسے انھوں نے اپنے معیار کے مطابق تبدیل کرکے اپنے خطے میں پائی جانے والی خوبصورتی کے معیار کے مطابق کمپیوٹر کی مدد سے ڈھالا۔س±پرڈرگ کی رپورٹ کے مطابق اس پروجیکٹ کا مقصد دنیا بھر میں موجود خواتین کی فطری خوبصورتی میں غیرحقیقی معیار کو سمجھنے کی ایک کوشش کی گئی ہے۔