پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

”ٹرائٹوما“ ایک ایسا کیڑا جس کے کاٹنے سے انسانی دل مردہ ہوجاتا ہے،طبی ماہرین

datetime 16  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیوسٹن(نیوز ڈیسک) ماہرین کے مطابق ”ٹرائٹوما“ نامی ایک بھنورا کاٹنے سے خوفناک مرض لاحق ہوسکتا ہے جس سے دل کے خلیات گھل کر ختم ہوجاتے ہیں اور مریض دم توڑدیتا ہے۔
”ٹرائٹوما یا کسنگ بگ “نامی کیڑے کے کاٹنے کے نتیجے میں چاگس نامی مرض پھیلتا ہے کیونکہ یہ منہ کے قریب کاٹتا ہے اس میں ایک ٹراپینسوما کروزائی نام کا ایک طفیلیہ (پیراسائٹ) پایا جاتا ہے جو دھیرے دھیرے دل کے پٹھوں کو ختم کرتا ہے اور مریض ہارٹ فیل ہونے سے مرجاتا ہے گویا یہ قلب کو کھاجاتا ہے۔لاطینی امریکا میں اس کا مرض عام ہے اور اس کے کاٹنے سے سالانہ 11 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں۔
ٹرائٹوما مچھرکی طرح انسانی خون توپیتا ہے لیکن اس کے برخلاف خون کے ذریعے اپنے جراثیم جسم میں داخل نہیں کرتا بلکہ بعض جراثیم بھرا فضلہ جلد پرچھوڑ دیتا ہے جس کے بعد کھجانے سے جلد میں خردبینی سوراخ پیدا ہوجاتے ہیں اور جراثیم اندر داخل ہوجاتا ہے اور یہ جراثیم خون کی منتقلی اور ماں سے بچے میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔
اس کیڑے کے کاٹنے سے انفیکشن سے متاثر ہونے کے بعد وزن گرنا، بھوک کی کمی اور تھکاوٹ وغیرہ عام امراض ہیں جب کہ یہ جراثیم اتنے خطرناک ہیں کہ دل میں باریک باریک سوراخ بھی ہوجاتے ہیں۔ اس کا واحد علاج بروقت تشخیص ہے جس میں 2 اینٹی پیراسائٹک دوا مو¿ثر ثابت ہوسکتی ہیں جنہیں کم ازکم 3 ماہ تک کھلایا جاتا ہے۔ امریکی اداروں کے مطابق یہ مرض اب لاطینی امریکا سے امریکی ریاست ہیوسٹن میں بھی پہنچ چکا ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…