بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

جسم کے مختلف حصوں پر دانے الگ الگ بیماریوں کی نشاندہی کرتے ہیں

datetime 16  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ہمارے جسم پر دانے نکلنے کا عمل قدرتی ہے لیکن اگر یہ کسی مخصوص حصے پر زیادہ نکلنے لگیں تو یہ کسی بیماری کی نشاندہی کرتے ہیں۔آئیے آپ کو جسم کے مختلف حصوں پرنکلنے والے دانوں اور ان سے جڑی بیماریوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
گردن
اگر اس حصہ پر دانے نکلنے لگیں تو یہ ایڈرینل گلینڈ میں خرابی کی طرف اشارہ ہے۔اس کی ایک وجہ بہت زیادہ ذہنی دباو¿ اور میٹھے کا زیادہ استعمال ہے۔
کندھے
بہت زیادہ کام کا دباو¿اور تناو¿ کی وجہ سے جسم کے اس حصے پر بھی دانے نکل آتے ہیں۔یہ کمزور مدافعتی نظام کی جانب بھی ایک اشارہ ہوتا ہے لہذا پریشان نہ ہوں اور اپنے آپ کو پرسکون رکھیں۔
سینہ
اگر دانے سینے پر نکلیں تو اس کامطلب ہے کہ آپ کا نظام انہضام صحیح طریقے سے کام نہیں کررہا اور آپ کو اپنی خوارک میں تبدیلی لاناہوگی۔
بازو
اس جگہ دانے نکلنے کی وجہ وٹامنز کی کمی ہے۔اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ وٹامن کے لئے ادویات کا استعمال شروع کردیں بلکہ خوراک کے ذریعے اس کمی کو پورا کریں۔
پیٹ
اس جگہ دانے کی وجوہات جسم میں شوگر لیول کا بڑھ جانا ہے۔لہذا زیادہ چینی اور بریڈ کا استعمال نہ کریں بلکہ سبزیوں اور پھلوں پر اکتفا کریں۔
ٹانگوں سے اوپر اور دھڑ سے نیچے
اگر آپ کوئی ایسا صابن استعمال کررہے ہیں جو آپ کی جلد کو موافق نہ آئے تو اس حصے پر دانے نکل آتے ہیں لہذا اپنے صابن کو چیک کریں۔اس کی ایک اور وجہ جلد کا انفیکشن بھی ہوسکتا ہے۔
کمرکا اوپر اوردرمیانی حصہ
اگر آپ کی نیند پوری نہیں ہورہی تو اس جگہ دانے نکل آتے ہیں ،اسی طرح آپ حراروں سے بھرپورغذا کا استعمال کررہے ہیں۔
چوکلے
یہاں دانے نکلنے کی وجہ بھی نظام انہضام میں خرابی ہے۔یہ اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے کہ آپ اچھی خوراک استعمال نہیں کررہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…