لندن (نیوز ڈیسک) ورزش کرنا ایک مستقل عمل ہے لیکن اس کیلئے بہت زیادہ بلند حوصلے اور باقاعدگی کی ضرورت ہے جو کہ اکثر ہم نہیں رکھ پاتے ۔ لیکن پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو خون کی صفائی کیلئے ایک قدرتی نسخے اور جڑی بوٹیاں بتائیں گے ۔ نیم یہ پودا خون کو صاف کرنے کیلئے انتہائی مفید ہے ۔ اس میں انٹی بیکٹریل اور انٹی فنگل صلاحیت موجود ہے جس کی وجہ سے خون کی شریانوں کو کھلا کرنے کے ساتھ خون کو گاڑھا ہونے سے بچاتا ہے اُپ چاہیں تو نیم پتوں کاپانی بناکر پی سکتے ہیں ۔ شہد اس کے استعمال سے خون کی تنگ شریانیں کھلی ہونے لگتی ہیں اور خون کی روانی میں آسانی پیدا ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ کہ خون کو صاف کرکے فاسد مادوں سے پاک کرتاہے رات کو سونے سے پہلے نیم گرم دودھ یا پانی میں شہد ملا کر پئیں ، آملہ اس میں موجود آئرن جسم کو مضبوط کرنے کے ساتھ دل کو تقویت دیتاہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں