اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کیا آپ کو معلوم ہے کہ امریکی خلائی ادارہNASAخلاء میں اپنی شٹل بھیجنے کے لئے کس تیل کا استعمال کرتا تھا،تو شاید آپ کے لئے یہ جواب انتہائی حیران کن ہو کہ ’وہیل آئل‘
یہ تیل انتہائی کم درجہ حرارت پر بھی نہیں جمتا جس کی وجہ سے یہ بہت ہی فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے اور کافی عرصہ تک یہ انڈسٹریوں میں استعمال ہوتا آیا ہے۔اس کی خصوصیت ہی کی وجہ سے NASAاپنی شٹلز میں اسی کا استعمال کرتا تھا۔خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند پر بھیجے گئے ناسا کے مشنز میں بھی اسی تیل کا استعمال کیا جاتا تھا اور اس بات کا کسی کو علم نہیں کہ ناسا نے کتنا وہیل آئل اب تک خلائ میں بھیج دیا ہے۔اس مچھلی کا بہت زیادہ شکار عام ہوا تو اس کے ناپید ہونے کا خدشہ تھا لہذا1986ء میں انٹرنیشنل وہیلنگ کمیشن نے اس کے شکار پر پابندی عائد کردی۔
مچھلی کے تیل کے وہ استعمال جن کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے
13
اگست 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں