منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

چینی جیسی اہم ترین غذاءکے بارے میں وہ جھوٹ جنہیں آپ سچ سمجھتے ہیں

datetime 12  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چینی کھانا اکثر لوگوں کو بہت پسند ہوتا ہے لیکن صحت کے مسائل کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرپاتے لیکن آج ہم آپ کو چینی کے بارے میں ایسی دلچسپ باتیں بتائیں گے جنہیں آپ سچ سمجھتے آئے ہیں۔
چینی بچوں کو بہت زیادہ تیز بناتی ہے
شرارتی بچوں کے بارے میں اکثر یہ سننے کوملتا ہے کہ چینی کی وجہ سے وہ بہت زیادہ شرارتی ہوگئے ہیں لیکن حقیقت میں چینی کے استعمال کابچوں کی شرارتوں سے دور دور کا تعلق بھی نہیں ہے۔1974ئ میں ایک تحقیق کار نے کہا تھا کہ اسے یہ علم ہوا ہے کہ چینی بچوں کو شرارتی بناتی ہے اور تب سے اب تک لوگوں کے دماغ میں یہی بات سما چکی ہے۔
قدرتی چینی زیادہ اچھی ہے
اکثر یہ بات کہی جاتی ہے کہ قدرتی چینی کھانا زیادہ فائدہ مند ہے جبکہ چینی سے بنی اشیائ کااستعمال زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ماہرین کاکہناکہ چینی اور چینی سے بنی اشیائ میں ایک جتنی کیلوریز ہوتی ہیں لہذا یہ جھوٹ ہے کہ چینی زیادہ فائدہ مند ہے اوراس بنی اشیائ نقصان دہ ہوتی ہیں۔
جو بچے کولڈ ڈرنکس پیتے ہیں وہ زیادہ موٹے ہوتے ہیں
یہ بھی ایک جھوٹ ہے کہ جو بچے زیادہ کولڈ ڈرنکس پیتے ہیں وہ زیادہ موٹے ہوجاتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بچوں کے موٹا ہونے کی وجوہات صرف چینی والے مشروبات نہیں ہیں بلکہ جو بچے جسمانی مشقت والے کام نہیں کرتے وہ زیادہ موٹے ہوتے ہیں۔
چینی سے ذیابیطس ہوتی ہے
یہ بات بھی بالکل غلط ہے کہ چینی کھانے سے ذیابیطس کامرض لاحق ہوتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ذیابیطس ایک مورثی مرض ہے اور اس کا چینی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔امریکی ذیابیطس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی کھانے سے جسم میں گلوکوز لیول ضرور بڑھتا ہے لیکن یہ قطعی طور پر درست بات نہیں ہے کہ اس سے انسان ذیابیطس کا شکار ہوجاتا ہے۔
چینی کا نشہ ہیروئین جیسا ہے
2009ء میں ڈاکٹر رابرٹ لسٹنگ نے بتایا کہ ہمارا دماغ الکوحل،تمباکو ،کوکین اور ہیروئین کا عادی بن جائے تو اس پر لگ جاتا ہے ،بالکل اسی طرح یہ چینی کی عادت میں بھی مبتلاہوسکتا ہے۔تاہم ماہرین کاکہنا ہے کہ ایسا ممکن نہیں اوراس کے بارے میں حتمی طور پر کوئی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔
بالکل چینی نہ کھانا اچھی بات ہے
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بالکل چینی نہ کھانا چینی کھانے سے بہتر ہے جو کہ ایک غلط سوچ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم کو چینی کی مناسب مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اور اسے بالکل بھی چینی نہ دینا بھی ٹھیک بات نہیں۔
براو¿ن شوگر سفید شوگر سے اچھی ہے
چینی بنانے کے عمل میں جو مولیسیز ہوتا ہے براو¿ن شوگراس سے بنائی جاتی ہے جو کہ سفید چینی ہی کے جیسی ہوتی ہے۔لہذا اس کے رنگ کو دیکھ کر یہ فیصلہ کرلینا کہ براو¿ن شوگر زیادہ اچھی ہے عجیب سی بات ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…