منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پلاسٹک شاپر بھی کینسر کا سبب ، خرید وفروخت رک نہ سکی

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان بھرمیں پولی تھین بیگ (پلاسٹک شاپر) کے استعمال پرپابندی کے باوجود کھلے عام پولی تھین بیگز کی مینو فیکچر نگ ، پروڈکشن ، پرچیز نگ ار سیلنگ کاکام عروج پر ہے ۔ ماحولیات کے ماہرین کے مطابق پولی تھین بیگ کا استعمال نہ صرف ماحولیات کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ پولی تھین بیگ انسانی صحت کیلئے بھی مضر ہے ، پولی تھین بیگ میں رکھی گئی گرم اشیاءکے استعمال سے کینسر جیسا موذی مرض لاحق ہوجاتاہے ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کی درخواست پر سب سے پہلے پولی تھین بیگ کی پروڈکشن پرچیز ، سیل اور استعمال پر سندھ حکومت نے 1994 میں پہلی بار پابند ی عائد کی تھی ، پنجاب کے ادارہ تحفظ ماحولیات نے بھی 1995 میں پابندی عائد کردی تھی ، بلوچستان حکومت نے 2001 میں صوبہ بھر میں پولی تھین بیگ کے استعمال پر پابند ی عائد کردی تھی ۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ انڈسٹریز نے بھی صوبہ بھر میں پولی تھین بیگز کی مینو فیکچرنگ پر پابند ی عائد کی تھی جبکہ حال ہی میں کے پی کے محکمہ انڈسٹریز نے بھی صوبہ بھر میں پولی تھین بیگز کی مینو فیکچرنگ پرپابندی عائد کی تھی جبکہ حال ہی میں پختونخوا کی موجودہ حکومت نے بھی پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے ۔ ای پی اے حکام کا کہنا ہے کہ 1997 میں اس وقت کے وزیراعظم نے ملک بھر میں ہر قسم اور رنگ کے پولی تھین بیگز کی مینو فیکچر نگ ، سیل ،پرچیز اور استعمال پر مکمل طورپر پابند عائد کرنے کی ہدایت جاری کی تھی لیکن پابند ی عائد ہونے کے باوجود آج بھی ہزاروں کی تعداد میں رجسٹر ڈ اور نان رجسٹرڈ کارخانے پلاسٹک بیگز کی مینو فیکچر نگ ، پروڈکشن ، سیل اور پرچیز کاکاروبار کرنے میں مصروف ہیں ، ای پی اے حکام کاکہنا تھا کہ انہوں نے پولی تھین کے استعمال کو روک کربائیوں ڈیگر یڈ ایبل بیگز کے استعمال کویقینی بنانے کیلئے کوششیں توکیں لیکن ہمارے پاس انفورسمنٹ فورس نہ ہونے کے باعث اس پر عملدر آمد کوبنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے حکام کا کہنا ہے کہ پولی تھین بیگ کا استعمال ماحولیات کیلئے نقصان دہ ہے زیادہ استعمال کے باعث یہ گندے نالوں میںپھنس کر سیوریج لائنوں کو بلاک کرتے ہیں ان کوجلانے سے جو دھواں نکلتا ہے اس سے نہ صرف فضاءآلود ہ ہوتی ہے بلکہ انسانی صحت بھی متاثر ہوتی ہے کھلے عام میدانوں میں پڑے یہ شاپنگ بیگز جانور کھاتے ہیں لیکن ان کے معدہ میں جاکر یہ پھنس جاتے ہیں جو ہضم نہیں ہوتے جس سے جانو ر مرجاتے ہیں ، ای پی اے حکام کاکہنا تھا کہ پولی تھین بیگز میں رکھی گئی کرم اشیاءکے استعمال سے کینسر کا مرض لاحق ہوتا ہے کیونکہ پلاسٹک میں موجو د کیمیکلز گرام اشیاءمیں شامل ہوجاتے ہیں جو انسانی جسم میں داخل ہو کر کینسر کے مرض کا موجب بن جاتاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…