پھل اور سبزیاں کھانے سے مردانہ قوت پر حیران کن اثرات

10  اگست‬‮  2015

کراچی (نیوز ڈیسک)پھلوں کا بکثرت استعمال عمومی صحت کے علاوہ مردانہ صحت کی بھی ضمانت سمجھا جاتا ہے لیکن ایک حالیہ تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ آج کل سبزیوں اور پھلوں کا بکثرت استعمال مردانہ صحت کو برباد کرنے کا سبب بن رہا ہے۔
ہارورڈ ٹی ایچ چین سکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا بکثرت استعمال کرنے والے مردوں میں ابنارمل سپرم کی شرح 32 فیصد زیادہ ہے جبکہ ان میں سپرم کی تعداد پھلوں اور سبزیوں کا کم استعمال کرنے والوں کی نسبت تقریباً آدھی ہے۔ پروفیسر جارج شوارو کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق پانچ سال تک جاری رہی اور اس میں 155 مردوں کے سپرم کے 338 نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔ وہ کہتے ہیں کہ پھل اور سبزیاں قدرت کی عظیم نعمت ہیں لیکن بدقسمتی سے آج کل انہیں تیار کرنے کیلئے کیڑے مار ادویات اور زہر کا اندھا دھند استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ نعمت مردانہ کمزوری کی بڑی وجہ بن رہی ہے۔ پھل اور سبزیاں جب بازار میں پہنچتی ہیں تو ان میں کیڑے مار ادویات کا زہر موجود ہوتا ہے اور انہیں دھونے اور صاف کرنے کے عام طریقوں سے یہ ختم نہیںہو سکتا۔ ان پھلوں اور سبزیوں کا استعمال مردانہ صحت میں تشویشناک کمی لا رہا ہے۔
پروفیسر جارج کہتے ہیں کہ گھروں میں یا اپنی نگرانی میں اگائے گئے پھل و سبزیاں استعمال کریں۔ ماہرین کے مطابق جن پھلوں و سبزیوں میں سب سے زیادہ زہر پایا گیا ہے وہ مرچیں، پالک، ناشپاتی، سیب اور سٹرابیری ہیں۔ جو پھل و سبزیاں نسبتاً محفوظ پائے گئے ہیں ان میں مٹر، لوبیہ، پیاز اور گریپ فروٹ شامل ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…