بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

انسانی صحت کا راز بالوں سے جانئے

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )ہمارے بال ہماری شخصیت کا اہم حصہ ہیں اوران کی رنگت ،کیفیت اور تعداد نہ صرف ہماری ظاہری کیفیت بتاتی ہے بلکہ ہمارے جسم میں موجود گہرے راز کو بھی آشکار کرتی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق ہمارے بال ایک طرح میٹر کا کردارادا کرتے ہیں جو ہماری صحت کی اچھائی اوربرائی کو ظاہر کرتے ہیں جب کہ جسم میں خون یا ہارمون کی کمی بیشی کا اظہاربھی بالوں سے ہوسکتا ہے کیونکہ ان کی زلفیں صحت کے راز کو ظاہر کرتی ہیں۔ماہرین کیمطابق جسم میں ہونے والی تبدیلیاں دھیرے دھیرے بالوں میں ظاہرہوتی ہیں کیونکہ بالوں کی نشوونما خون کی روانی سے ہوتی ہے اگرہارمون میں تبدیلی ہو یا غذائی اجزا میں کمی اس کا اظہاربالوں سے ہوتا ہے اسی طرح بال گرنے کی وجہ بھی یہی ہے کہ جسم میں کوئی کمزوری ہے اسی لیے بالوں کے مسائل کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، اگر بال گررہے ہوں، غیر معمولی طور پر بڑھ رہے ہوں، بہت خشکی ہو یا سر پر خشکی کی پپڑیاں جم رہی ہوں تو فوری اپنے معالج سے رابطہ کریں۔ تحقیق کے مطابق تھائیرائڈ غدود اور ہارمون کا بالوں سے گہرا تعلق ہوتا ہے اور بال تیزی سے گررہے ہوں تو یہ وائرس زدہ بخار کو ثابت کرتا ہے۔ماہرین تیزی سے بال گرنے کی چند اہم وجہ جو بیان کرتے ہیں جن میں کینسر، تھائیرائڈ مسائل، خون کی کمی، ایڈیسن سنڈروم، کشنگ سنڈروم اور دیگر مسائل شامل ہوسکتے ہیں اس لیے اگر بال خشک ہورہے ہیں اور ان کا رنگ ہلکا ہورہا ہے تو یہ غذائی اجزا میں کمی کو ظاہر کرتا ہے، زنک کی کمی سے بال گرتے ہیں اسی طرح فیٹی ایسڈ کی کمی بھی بالوں میں یہی اثرات مرتب کرتی ہے۔ماہرین کے مطابق بالوں کو دیکھتے ہوئے امیناتی مسائل، ٹانسلز، دانتوں اور مسوڑھوں کے مسائل، گردے کے مسائل اور فنگل انفیکشن کو ظاہر کرتے ہیں تاہم اب ٹریکو چیک کے ذریعے بالوں سے امراض کا پتا لگانا ممکن ہے جب کہ ہیئر ٹشو منرل اینالسس یا ایچ ٹی ایم اے کے ذریعے بالوں میں غذائیت اور زہریلے اجزا دونوں کا ہی جائزہ لیا جاسکتا ہے کیونکہ بدن میں ضروری معدنیات کی کمی بیشی بالوں میں ظاہر ہوتی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…