بھارتی خاتون کے پیٹ سے 360پتھریاں برآمد

8  اگست‬‮  2015

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی رہائشی موسمی دام کے پتے سے ڈاکٹرز نے 360پتھریاں نکالی ہیں۔کلکتہ سے تعلق رکھنے والی 49سالہ موسمی دام شدید پیٹ درد اور معدے کی جلن کی شکایت کررہی تھیں۔گزشتہ ماہ انہیں یرقان کی شکایت بھی پیدا ہوئی جس پر وہ ڈاکٹر کے پاس گئیں۔ٹیسٹ اور الٹرسانڈ سے معلوم ہوا کہ وہ پتے کی پتھری کی مریضہ ہیں اور ان کا کیس انتہائی شدید نوعیت کا ہے۔الٹراسانڈ رپورٹ میں دکھائی دینے والے چھوٹے سائز کے کنچے برابر پتھر دیکھ کے خود ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے تھے۔انہیں فوری طور پر کولکتہ کے پوسٹ گریجوایشن میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ روانہ کیا گیا جہاں ایک گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ان کے پتے سے تمام پتھریاں نکال دی گئیں۔اس آپریشن میں حصہ لینے والے ڈاکٹر مکھن لعل ساہا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں کسی بھی انسان کے پتے میں اس قدر بڑی تعداد میں پتھریاں نہیں دیکھی ہیں۔یہ مغربی بنگال کی تاریخ کا پہلا آپریشن ہوگا جس میں اس قدر زیادہ پتھریاں نکالی گئیں۔یہ پانچ ملی میٹر سائز کی تھیں اور انہیں نکالنے میں تقریبا پچاس منٹ لگے۔ درحقیقت میں جس وقت آخری پتھری نکال رہا تھا، اس وقت تک میرے ہاتھ سن ہورہے تھے۔حیران کن امر یہ ہے کہ یہ تمام پتھریاں ایک ہی سائز اور شکل کی تھیں۔آپریشن میں خاتون کا پتہ بھی نکال دیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق پتے کی پتھری کی بنیادی وجہ اگرچہ کولیسٹرول کا اکھٹا ہونا ہوتا ہے تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ پانی کی کمی کی وجہ سے یہ پتھریاں بن جائیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…