بند گوبھی کینسر،دل اور معدہ کی بیماریوں کیخلاف موثرنکلی ،ماہرین

7  اگست‬‮  2015
Raw cabbage isolated on white

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ماہرین زراعت کا تحقیق کے بعد کہنا ہے کہ بندگوبھی غذائیت کے اعتبارسے اہم سبزی اور کینسر،دل اورمعدہ کی بیماریوں کے خلاف اہم کرداراداکرتی ہے۔بندگوبھی میں حیاتین سی کے علاوہ معدنی نمکیات، آئرن اور فاسفورس کی کافی مقدارپائی جاتی ہے۔بندگوبھی کی کاشت کیلئے سرد مرطوب موسم ضروری ہے اور اس کی پنیری کی کاشت اگست سے اکتوبر تک کی جاتی ہے جبکہ نومبر میں کھیت میں منتقل کی جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق بندگوبھی کی پودلگانے کے چھ ہفتوں بعدکھیت میں منتقلی کے قابل ہوجاتی ہے اور ایک ایکڑ میں پود ا±گانے کیلئے 500 گرام بیج کی ضرورت ہوتی ہے۔بندگوبھی کی کاشت کیلئے کاشتکار اچھی ساخت، بہتر نامیاتی مادہ اور اچھے نکاس والی زرخیز میرا زمین کاانتخاب کریں اوربوائی کے وقت دو بوری امونیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈال کرزمین تیارکرکے ایک کنال سائزکی کیاریاں تیارکریں۔75 سینٹی میٹر کے فاصلہ پرکھیلیاں بنا کر ان میں پانی چھوڑ دیا جائے اور شام کے وقت پنیری وتر والی جگہ پر کاشت کی جائے۔
کاشتکار سبزیوں کی کاشت کو فروغ دیکرنہ صرف اپنی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ کرسکتے ہیں بلکہ قریبی آبادی کواچھی اورتازہ سبزیاں بھی فراہم کرسکتے ہیں



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…