خیبر ایجنسی(نیوز ڈیسک)خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں آٹھ روزہ انسدادپولیومہم آج ساتویں روز بھی جاری ہے۔ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیازآفریدی کے مطابق خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں ا?ٹھ روزہ انسدا پولیوکا خصوصی مہم آج ساتویں روز بھی جاری ہے۔ مہم کے دوران 5729 بچوں کو پولیو سے بچاوکے انجیکشن جبکہ 17019 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انسداد پولیومہم پاک آرمی کی نگرانی میں چلائی جارہی ہے۔