جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

مرچیں صحت مند زندگی کی ضمانت ہیں ،ماہرین صحت

datetime 6  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہر روزتیز و مسالے دار کھانے کھانے والے افراد میں قبل از وقت موت کے امکانا ت کم پائے جاتے ہیں۔برٹش جرنل میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے 30-79سال کی عمر کے 487,000چینی افراد پر تحقیق کی جس میں ان کی صحت اور روزمرہ کھانے کی عادات کے متعلق سوالات پوچھے گئے۔اس تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے سات سال تک ان افراد کا جائزہ لیا۔ان سات سالوں کے دوران تقریبا20224افراد وفات پا گئے۔آکسفورڈ یونیورسٹی ،ہاورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ اور چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے محقیقن کا کہنا ہے کہ جو افراد روزانہ یا ایک دن کے وقفے سے تیز مسالے دار کھانے کھاتے ہیں ان میں قبل از وقت موت کے امکانا ت کم مسالے کھانے والوں کی نسبت 14فیصد کم پائے جاتے ہیں۔انکا کا مزید کہنا ہے کہ جو افراد بار بارتیز مسالے والی اشیا استعمال کرتے ہیں ان میں کینسر ،سانس اور دل کی بیماریوں کا خطرہ نسبتاکم ہوتا ہے۔محقیقین کا کہنا ہے کہ سبز و سرخ مرچ میں کیپسیسن نامی کیمیکل پایا جا تا ہے جو موٹاپے کو کم کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔انکا یہ بھی کہنا ہے کہ مرچ میںاینٹی آکسیڈنٹس بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیںجو کینسر کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔ماہرین صحت نے محقیقن کی اس ریسرچ کا خیرمقدم کیا ہے تاہم انکا کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کو احتیاط سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…