تھیروننتتھ پورم(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ کی 3 سالہ انجنا نے سب سے کم عمری میں اعضا عطیہ کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔انجنا جمعرات کو اپنے گھر میں کھیلتے ہوئے بے ہوش ہوکر گرگئی تھی جسے فوری طور پر اسپتال لایا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق گرنے سے اس کا دماغ شدید متاثر ہوا اور سرتوڑ کوششوں کے باوجود بھی اس کی جان نہ بچائی جاسکی، انجنا کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد اس کے والدین سے بچی کے اعضا عطیہ کرنے کی اپیل کی جس پر اس کے والدین راضی ہوگئے۔بچی کے والدین نے اس کا جگر، دو گردے اور آنکھوں کے پردے (کورنیا) عطیہ کئے ہیں۔ ان میں سے جگر اور گردے اس پانچ سالہ بچے کو لگائے جائیں گے جو اسی شہر کے کیرالہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیرِعلاج ہے۔