اسلام آباد(نیوزڈیسک ) دور جدید نے ہماری کئی مشکلات کو آسان بنادیا ہے جس کی وجہ سے ہمارا طرز زندگی تبدیل ہوگیا ہے اور یہ تبدیلی خاص طور پر خواتین کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے کیونکہ جدید ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے خواتین میں کینسر جیسے موذی مرض کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کرنے والے بین الاقوامی جریدے ”دی جرنل کینسر ایپی ڈیمیو لوجی، بائیو میکرز اینڈ پریوینشن“ میں شائع ہونے والی امریکن کینسر سوسائٹی کی نئی تحقیق کے مطابق ماہرین نے 1992 سے 2009 تک 69 ہزار 260مرد جبکہ 77 ہزار 462 خواتین کے روز مرہ معمولات اور ان کی صحت کے حوالے سے مکمل ریکارڈ رکھا گیا۔ تحقیق کے دوران 18 ہزار 555 مرد اور 12ہزار 236خواتین میں کینسر کے مرض میں مبتلا پائے گئے۔تحقیق کے نتائج کی روشنی میں ماہرین نے انکشاف کیا کہ زیادہ دیرتک بیٹھے رہنے سے مردوں میں تو کینسر کے خدشات نہیں پائے جاتے لیکن زیادہ دیر تک بیٹھی رہنے والی خواتین میں چھاتی اور رحم کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات 10 فی صد تک بڑھ جاتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں