جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ایک ایسامشروب جو آپ کو موٹا نہیں ہونے دیتا

datetime 2  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وارسا(نیوزڈیسک)جہاں موٹاپہ کینسر جیسی کئی مہلک بیماریوں کا باعث بنتا ہے وہیں موٹاپے کا شکار شخص احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے اور اس مصیبت سے نجات پانے کے لیے طرح طرح کی مہنگی ادویات ،بیلٹ اور ورزشی کورسز کا سہارا لیتا ہے لیکن عموما وزن کم کرنے میں ناکام رہتا ہے۔ اکثر اوقات یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے چکر میں مختلف ادویات کے استعمال سے موٹاپے کے مریض اپنی صحت خراب کر بیٹھتے ہیں۔ لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سائنسدانوں نے موٹاپے سے نجات کا ایک فطری طریقہ بتادیا ہے جس پر عمل کرکے نہ صرف آپ موٹاپے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنی صحت کو بھی خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ پولینڈ کی پوزنن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیق سے پتا چلایا ہے کہ سبز چائے کا مسلسل استعمال موٹاپے کا شکار افراد کے لیے انتہائی مفید ہے اور انہیں اس سے نجات دلا سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے مریض اس سے نجات کے لیے عموما فاقہ کرتے ہیں، لیکن وہ نہیں جانتے کہ لمبے وقت کے بعد جب وہ کھانا کھاتے ہیں تو اس کے انہضام کے بعد ان کے جسم میں کافی مقدار میں نشاستہ پیدا ہوتا ہے جو انہیں مزید موٹا بناکرتا ہے، لہذا وہ انجانے میں موٹاپا کم کرنے کی بجائے مزید موٹے ہوتے رہتے ہیں۔ سبز چائے میں ایسا جوہر پایا جاتا ہے جو جسم میں نشاستہ کی مقدار کم کرتا ہے جس سے آہستہ آہستہ موٹاپے کے مریض کا وزن کم ہوتا جاتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…