واشنگٹن(نیوزڈیسک) دنیا بھرمیں مقبول سوشل ویب سائٹ فیس بک کے چیف ایگزیکٹو کے گھر جلد ہی نیا مہمان آنے والا ہے جس پر اس خاندان نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے جبکہ دنیا بھر سے شائقین نے مبارکبادیں بھیجنا بھی شروع کر دی ہیں۔چیف ایگزیکٹو فیس بک مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چان نے اسے اپنی زندگی کا نیا باب قراردیا ہے او راس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں اپنے صارفین کے ساتھ مل کر آنے والی نسلوں کے لئے بہتر دنیا کی تعمیر کا مشن جاری رکھیں گے۔زکربرگ نے فیس بک پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی اہلیہ ایک ڈاکٹر او رماہر تعلیم ہیں جبکہ وہ خود میڈیا سائٹ کے ساتھ ساتھ خیراتی کاموں میں مصروف ہوں۔ان کی اہلیہ تین بار بچے کی امید ہونے کے بعد اسقاط حمل کا شکار ہو چکی ہیں اور اس مرتبہ اس بچے کو انہوں نے اپنے مستقبل کی امید قرار دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ سیلا اور ان کے بچے دونوں کی صحت بہتر ہے،میں بہت خوش ہوں تاہم ہماری اس خوشی کا اندازہ ہمارا کتابیسٹ نہیں لگا سکتا۔