فیلاڈیلفیا(نیوزڈیسک) امریکی ڈاکٹروں نے پہلی بار دونوں ہاتھوں کی کامیاب پیوندکاری کرکے آٹھ سالہ معذور بچے کے ہاتھ لگا دیئے۔آٹھ سالہ زیون ہاروے نامعلوم انفیکشن کے باعث دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا تھا۔لیکن اب اسے نئے ہاتھ مل گئے ہیں۔ فیلاڈیلفیا کے چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹروں نے پہلی بار پیوندکاری کر کے بچے کے دونوں ہاتھ لگا دیئے۔ دس گھنٹے طویل سرجری میں چالیس رکنی میڈیکل ٹیم نے حصہ لیا۔ ڈاکٹروں نے اسٹیل کی پلیٹوں اور اسکریو کی مدد سے ہڈیوں کو ملایا، اورخون کی روانی کے بعد بالترتیب رگوں، پٹھوں اور دیگر اعضا کو جوڑ دیا۔ زیون نئے ہاتھ ملنے پر بہت خوش ہے۔ اس کی ہینڈ تھراپی جاری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صحت یابی کے بعد زیون روزمرہ کی سرگرمیوں کے علاوہ دیگر بچوں کی طرح کھیل بھی سکے گا۔