لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان میں سگریٹ ساز انڈسٹری نے گزشتہ مالی سال کے صرف پہلے چھ ماہ کے دوران 4ارب70کروڑ کا منافع کمایا جو 10لاکھ روپے فی گھنٹہ بنتا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 2عشروں میں سگریٹ کی وبا بہت تیزی سے پھیلی ہے ۔پاکستان ٹوبیکو کمپنی(برٹش امریکن ٹوبیکو کمپنی کی پاکستان میں ذیلی برانچ)نے 30جون2015 کو ختم ہونے والے مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 10لاکھ روپے فی گھنٹہ کے حساب سے منافع کمایا ہے۔ اس عرصہ میں مجموعی طور پر کمپنی نے 4ارب 70کروڑروپے منافع کمایا ہے۔ کمپنی کا اپنے قیام سے لے کر آج تک کسی بھی چھ ماہ میں کمایا گیا یہ سب سے زیادہ منافع ہے۔ اس سے گزشتہ امالی سال کے اسی عرصے میں کمپنی نے 2ارب کروڑکھرب روپے منافع کمایا تھا جس میں گزشتہ مالی سال کے دوران 1ارب 90کروڑ روپے کا غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔