نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمان طلبا کی اسلامی ڈریس کوڈ میں میڈیکل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ دینے کی درخواست مسترد کر دی۔بھارتی حکام نے میڈیکل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام کیلئے ڈریس کوڈ متعارف کرایاہے، جس میں امیدواروں کو ہلکے کپڑے،آدھی آستین کی قمیض اورجوتوں کے بجائے سلیپر پہننے کی ہدایت کی تھی۔نئی دہلی میں مسلمان طلباء کے ایک گروپ نے اسلامی ڈریس کوڈ یعنی اسکارف اور پوری آستین کے کپڑے پہننے کی درخواست دی تھی جو بھارتی سپریم کورٹ نے مسترد کر دی۔ مجوزہ ڈریس کوڈ سے وہ مسلمان طالبات جو پردہ کرتی ہیں وہ بھی بغیر آستین کی قمیض پہننے پر مجبور ہوںگی۔