بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

منہ کی بدبو کی وجہ اور اس کا علاج

datetime 26  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک )منہ کی بدبو نہ صرف اس شخص کو پریشان کرتی ہے بلکہ ایسے افراد کے ساتھیوں اور دیگر دوستوں کے لیے بھی تکلیف دہ ہوتی ہے جب کہ ماہرین کے مطابق طبی زبان میں اسے ہیلی ٹوسس کہتے ہیں جو ایک خاص بیکٹیریا سے پیدا ہوتی ہے۔منہ کی بدبو ایک بیکٹیریا سے پیدا ہوتی ہے جو تھوک کے ساتھ مل کرسلفر بناتا ہے اور بدبو پیدا کرتا ہے اسی لیے ہتھیلیوں پرپھونک کر سونگھنے کے عمل سے منہ کی بدبو کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ کلائی کا پچھلا حصہ چاٹیے اور اس کے خشک ہونے کا اندازہ کیجئے اوراب سونگھیے تو بدبو کا اندازہ لگانے میں آسانی ہوتی ہے، اس عمل کو 24 گھنٹے میں 3 سے 4 مرتبہ کیجیے جس سے آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ آپ کے منہ کی بدبو کس درجے پر ہے۔ماہرین کے مطابق زبان کی رنگت منہ کی صحت کو ظاہرکرتی ہے یعنی سفید زبان کا ہونا ٹھیک نہیں اورصاف گلابی زبان صحتمند منہ کو ثابت کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت ذیادہ پانی پینے سے بھی منہ کی بدبو کم کی جاسکتی ہے کیونکہ اس سے منہ کی خشکی دور ہوتی ہے جب کہ شکر سے بنی اشیا کھانے سے بھی منہ میں بدبو پیدا ہوتی ہے کیونکہ مٹھاس کے مالیکیول تھوک سے ٹوٹ کرسلفربناتے ہیں۔ماہرین کے مطابق دانتوں پر ٹوتھ پیسٹ مل کر اسے کپڑے سے رگڑنے سے بھی منہ کی بدبو کم کی جاسکتی ہے اسی طرح برش کرتے ہوئےزبان کو بھی اچھی طرح صاف کیجئے اس کے علاوہ لونگ ، سونف اور دارچینی سے بھی بو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…