لندن (نیوزڈیسک)دنیا کی سب سے جدید ترین ملیریا ویکیسن کو یورپی ضابطہ کاروں کی جانب سے منظوری مل گئی ہے ۔افریقی بچوں میں اس ویکسین کے استعمال کے ملے جلے نتائج رہے ہیں ۔ماسکوئیریکس کہلانے والی اسویکیسن کو یورپی میڈیسن ایجنسی نے مثبت سائنسی رائے ملنے پر منظوری دے دی ہے۔ اس ویکیسن پر کئی عشروں کی محنت اور کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری صرف ہوچکی ہے ۔تاہم اس کے استعمال میں ابھی ایک رکاوٹ باقی ہےاور یہ عالمی ادارہ صحت کا ٹیسٹ پاس کرنا ہے۔ اس کے باوجود ماسکوئیریکس تاحال مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں کے خلاف جدید ترین ویکیسن ہے۔