بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک کا زیادہ استعمال بچوں کی دماغی صلاحیتوں کو متاثرکرسکتا ہے، تحقیق

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(نیوز ڈیسک) ایک دن میں 2 گھنٹے سے زائد فیس بک،ٹوئٹراورانسٹاگرام پروقت صرف کرنا بچوں کی دماغی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے اوراس سے حافظہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔کینیڈا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دن میں 2 گھنٹے سے زائد صرف کرنے سے بچوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اوران میں خودکشی کا رجحان بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کے معمولات پر نظررکھتے ہوئے انہیں زیادہ دیر تک سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وقت گزارنے سے روکیں اور انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں جیسے کھیل اور ورزش کی جانب راغب کریں اس طرح نہ صرف ان کی صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کو روکا جاسکتا ہے بلکہ ان کی تعلیمی کارکردگی میں بھی بہتری آسکتی ہے۔ماہرین کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 13 سے 19 سال تک کی عمر کے ایسے بچے جو فیس بک اور ٹوئٹر وغیرہ سے منسلک ہیں ان میں دیگر بچوں کے مقابلوں میں نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہونے کے زیادہ مواقع ہوتے ہیں جب کہ ان کی سیکھنے کی صلاحیتوں میں بھی کمی ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر چیز کا صحیح اور غلط استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں کی صحیح طریقے سے رہنمائی کی جائے او انہیں اعتدال کے راستے پر گامزن کیا جائے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…