نیویارک(نیوزڈیسک) بڑھاپے میں جب انسان کئی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے تب اس کی یادداشت بھی کمزور پڑنے لگتی ہے اور اکثر لوگ بھول جانے کی بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن اب ایسے افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ امریکہ میں ایسی دوا تیار کرلی گئی ہے جس سے بڑھاپے میں بھی یادداشت تیز اور دیر تک کام کرتی ہے۔دواز ساز امریکی کمپنی کے مطابق اس دوا سے بھول جانے والی بیماری الزائمرسے ذہن کے متاثرہونے کا عمل 3 گنا تک کم ہوجاتا ہے جس سے اس بات کی امید ہو چلی ہے کہ عمر رسیدہ افراد زیادہ بہتر یاداشت کے ساتھ زیادہ طویل عرصے تک ایک اچھی اور خوشگوار زندگی گزار سکیں گے۔کمپنی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ جب الزائمر کی بیماری جنم لیتی ہے تو دماغ کے سیل تیزی سے مرنے لگتے ہیں اور اس کو روکنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے لیکن اس نئی دوا (سولین زماب) سے سیل کے تیزی سے مرنے کے عمل کو روکنے میں مدد ملے گی۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے اس وقت اس بیماری کے خلاف مؤثر ترین دوا ایری سیپٹ صرف الزائمر کی علامات پر قابو پانے میں مفید ہے جب کہ الزائمر کے دوران نئی دوا دماغی سیل کو مارنے والی پروٹین ’’ایمی لائیڈ‘‘ پر حملہ کر کے اسے کمزور کردے گی کیونکہ ایمی لائیڈ دماغ کے نرو سیل کے درمیان جنم لیتا ہے اور تیزی سے دماغ کے سیل کو تباہ کردیتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق یہ نئی دوا الزائمر اور ڈائی مینشیا کے خلاف کی جانے والے ایک طویل تحقیق کے نتیجے میں بنی جس دوران 2012 میں اس کا ایک بار 18 ماہ تک ٹرائل بھی کیا گیا جو ناکام رہا تھا لیکن اس پر کام جاری رہا اور اب تیار کی گئی دوا کی آزمائش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس سے الزائمر میں 34 فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے۔ دوا سازکمپنی کے مطابق اب تک ایک ہزار الزائمر کے مریضوں پر یہ دوا آئندہ 2 سال تک آزمائش کے طور پر استعمال کی جائے گی جس کے بعد اسے مارکیٹ میں لایا جا سکے گا
بڑھاپے میں بھولنے کی بیماری کا شکار افراد کیلیے دوا تیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
-
طلاق کے بعد 90 دن کے اندر ازدواجی تعلقات پر زیادتی کا مقدمہ خارج
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
چوہدری اسلم کی بیوہ نے فلم دھریندر کا جواب دینے کا ارادہ کرلیا















































