ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد لمبی زندگی پاتے ہیں، تحقیق

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارتھ کیرولینا(نیوزڈیسک) امریکا میں کی گئی تحقیق سے یہ دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے کہ کسی شخص کی لمبی عمر کا تعلق اس اعلیٰ تعلیم سے بھی ہوسکتا ہے۔امریکی ماہرین نے 1986 سے 2006 تک امریکا میں ہونے والی اموات اوران کی تعلیم پرغورکیا جن میں یہ افراد 1925، 1935 اور1945 میں پیدا ہوئے تھے جب کہ اس تحقیق میں موت کی وجوہات مثلاً کینسر اور دل کے امراض کا بھی جائزہ لیا گیا تھا جس سے معلوم ہوا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد نے طویل عمرپائی اوران کے مقابلے میں واجبی تعلیم والے افراد جلد ہی دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں۔
ماہرین نے سگریٹ پینے والے افراد کی اموات کا جائزہ لیتے ہوئے اس کا موازنہ آج سگریٹ پینے والوں کی مستقبل میں ممکنہ اموات سے کیا اور اس دوران ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر آج کالج میں پڑھنے والے افراد کو بیچلرز تک تعلیم دی جائے تو مستقبل میں ایک لاکھ سے زائد اموقت کو روکا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق 2010 میں امریکا میں ہونے والی ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد اموات کو بھی ٹالا جاسکتا تھا اگر انہیں ہائی اسکول یا کالج کی سطح تک تعلیم دی جاتی۔
ماہرین نے اس دلچسپ حقیقت کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ افراد مثبت، پراعتماد اور صحت کے بارے میں زیادہ معلومات رکھتے ہیں اور ان کا معیارِ زندگی بہتر ہوتا ہے جو ان کی طویل عمر کا راز ہے اس لیے صحت سے متعلق پالیسیاں بناتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔ ماہرین نے سفارش کی ہے کہ کم تعلیم یافتہ افراد کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جانے چاہیئں تاکہ وہ زیادہ پرکشش آمدنی حاصل کرکے اپنی زندگی بہتر بناسکیں اور اپنی عمر کے کچھ برس بڑھا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…