ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

سائنسی ماہرین : زمین کے حیاتیاتی اور ماحولیاتی نظام انسانی سرگرمیوں سے شدید دباﺅ میں ہے

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )سائنسی ماہرین کے مطابق زمین کے حیاتیاتی اور ماحولیاتی نظام انسانی سرگرمیوں سے شدید دباو¿ میں ہے اور مستقبل کی نسلوں کو اس ضمن میں صحت کے نئے چیلنجز کا سامنا ہوسکتا ہے۔
دنیا کے 3 بڑے شہروں کی خصوصی تقریبات میں جاری کی گئی راک فیلر فاو¿نڈیشن اورلینسٹ کی رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ زمین کا قدرتی نظام انسان کی زمین دشمن سرگرمیوں کی وجہ سے تبدیل ہورہا ہے اور انسانی صحت کا مستقبل داو¿ پرلگ گیا ہے۔
رپورٹ میں دنیا کے 8 ممالک کے 15 ممتاز اداروں اور یونیورسٹیوں نے اپنی تحقیقات شامل کی ہیں جن پر مشتمل ایک کمیشن بنایا گیا تھا جس کا عنوان “عہدِانسانی میں انسانی صحت کی حفاظت” تھا۔ کمیشن کے مطابق کرہ ارض کے انسان اس وقت جو معاشی اورترقیاتی اہداف حاصل کررہے ہیں ان سے آنے والی نسلوں کا مستقبل رہن میں رکھا جارہا ہے۔ پائیداراورماحول دوست ترقی کا تصوردم توڑرہا ہے اوراس سے زمین کے قدرتی وسائل بری طرح متاثرہورہے ہیں جس سے آنے والے وقتوں میں انسانی صحت کو برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ موسمیاتی تبدیلیوں، زمین کی زرخیزی میں کمی، پانی کے بحران، بحری تیزابیت اورسمندری خوراک کی بے دریغ استعمال سے قدرتی نظام شدید متاثرہورہا ہے اوراگریہ نظام اسی طرح چلتا رہا تو زمین پر انسانی صحت کی بقا اورسالمیت کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت انسانی آبادی 7 ارب بیس کروڑ افراد کے قریب ہے جبکہ 2100 تک یہ آبادی تیرہ ارب سے زائد ہوجائے گی جس سے صحت اور ماحول کو کئی خطرات لاحق ہوں گے۔ کمیٹی نے تین شعبے ظاہر کئے ہیں جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے ان مجموعی قومی پیداوار پر غیرمعمولی انحصار،عوام الناس کی صحت متاثر کرنے والے معاشرتی اور ماحولیاتی عوامل کے ادراک میں ناکامی اور خطرات کو دور کرنے کے لیے عملدرآمد میں کوتاہی جیسے عناصر شامل ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دنیا کے تمام لوگوں کو انفرادی سطح پر ماحول کے سدھار کے لیے کوشش کرنی چاہییں اور اس سے ہی کچھ بہتری پیدا ہوسکتی ہے کیونکہ 2030 سے 2050 آب و ہوا میں تبدیلیوں سے سالانہ ڈھائی لاکھ افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…