بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

اب دماغ میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دوا کو پہنچانا ممکن

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)انسانی بال سے بھی باریک ایک آلہ دماغ میں نصب کرکے اس سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے مطلوبہ وقت پر دوا کو پہنچانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔اس آلے کے تجربے کے دوران جب معذور چوہے کے دماغ میں دوا شامل کی گئی تو وہ حرکت کرنے لگا اور اس کے اعصابی خلیات بہترہونے لگے،چوہوں پرکئے گئے اس تجربے کے بعد ڈپریشن، مرگی اوردیگردماغی واعصابی مریضوں کے لیے اسے آزمایا جائے گہ کیونکہ ان امراض میں دوا کی صحیح مقدارکو درست جگہ پہنچانا ہی سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ ’سیل‘ نامی بین الاقوامی جرنل میں شائع اس رپورٹ میں دماغ میں نصب ایک چھوٹے نظام میں موجود دوا کو باہر سے ایک ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دماغی سرکٹ تک بھیجنے کا بتایا گیا ہے۔اس آلے کے ذریعے دوا کو دماغ میں کسی بھی جگہ پہنچانا اوراسے روشنی سے سرگرم کرنا ممکن ہےجس میں سائیڈ افیکٹس بھی بہت کم ہوتے ہیں،اس آلے کے چارخانوں میں دوا بھری جاتی ہے جو باہرسے صرف ایک بٹن دباکر دماغ میں پہنچائی جاسکتی ہے۔ بس انفراریڈ شعاع اس کے دماغ پر ڈالیے اوربٹن دبادیجئے اوریوں دوا سرگرم ہوکر شامل ہوجائے گی۔ یہ خردبینی سسٹم انسانی بھیجے کی طرح نرم ہے اور جلن پیدا کئے بغیر بہت دیر تک دماغ میں رہ سکتا ہے۔واشنگٹن یونیورسٹی ، سینٹ لوئی کے سائنس دان مائیکل آربروکاس کے مطابق وہ دن دورنہیں جب دواؤں کو روشنی کے ذریعے جسم کے مخصوص مقامات تک بھیجا جائے گا،



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…