اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

وطن عزیزکاایساعلاقہ جہاں کے لوگوں کی عمریں لمبی ،بیماریوں کانام ونشان نہیں

datetime 21  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان کا وہ علاقہ جہاں لوگوں کی عمریں انتہائی طویل اور کینسر جیسی بیماریوں کا نام و نشان بھی نہیں، اب سائنسدانوں نے وجہ بھی بیان کردی جدید دور کاانسان کچھ ایسی غذائیں استعمال کرنے لگا ہے جو کئی طرح کی موذی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں اور کینسر جیسا خطرناک مرض انہیں میں سے ایک ہے لیکن پاکستان کا ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں لوگوں کی عمریں 100سے بھی زائد ہوتی ہیں اورلوگ کینسر جیسے مرض سے کوسوں دور ہیں۔اس علاقے کا نام ہنزہ ہے اور یہاں کے لوگ خوبانی کا بکثرت استعمال کرتے ہیں جو کہ وٹامنB17کا اہم ذریعہ ہے ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ وٹامنB17کا استعمال کرتے ہیں انہیں کینسر ہونے کے امکانات کم ہوتے جاتے ہیں۔ہنزہ کے لوگ دن میں250سے300ملی گرام یہ وٹامن استعمال کرتے ہیں۔ہنزہ میں لوگوں کے امیر ہونے کا اندازہ پیسوں سے نہیں لگایا جاتا بلکہ جس خاندان یا فرد کے خوبانیوں کے درخت زیادہ ہوتے ہیں انہیں امیر سمجھا جاتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کینسر کے خلیوں کو نمو پانے کے لئے بہت زیادہ توانائی یا گلوکوزکی ضرورت ہوتی ہے اور جب ہم وٹامنB17کا استعمال کرتے ہیں تو کینسر کے خلیے وٹامنB17کا گلوکوز جذب کرتے ہیںاور جب یہ کینسر کے خلیوں میں داخل ہوتی ہے تو یہ وٹامن ایسے مادوں کا اخراج کرتی ہے جس سے کینسر کے خلیے تباہ ہونے لگتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…