اسلام آباد(نیوزڈیسک )اگر جسم پر اضافی چربی موجود ہوتو یہ بہت بری لگتی ہے اور اس کے نجات کے لئے ہم کئی طرح کے طریقے آزماتے ہیں۔آئیے آپ کو چربی پگھلانے کے لئے انتہائی آسان نسخہ بتاتے ہیں جسکے ایک مہینے استعمال سے ہی آپ کی دنیا بدل جائے گی۔دنیا کی مشہور خاتون Danette Mayجو ورزشیں سکھانے کے لئے شہرت رکھتی ہے نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں لوگوں کومشورہ دیاہے کہ وہ کم از کم28دن تک لیموں کا استعمال روز کریں۔اس کا کہنا ہے کہ لیموں ایک الکلائن غذا ہے اور اس کے استعمال سے جسم سے فاسد اورزہریلے مادے نکل جاتے ہیں اور وزن میں حیرت انگیز کمی واقع ہوتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ لیموں والاپانی جگر کو صاف کرکے ہمارے خون کو صاف ستھرا کردیتا ہے۔اس کے ساتھ ہمارے معدے سے زہریلی گیسیں بھی نکل جاتی ہیں اور بدہضمی کا خاتمہ ہوتا ہے۔آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ صبح سویرے اٹھتے ہی آدھا لیموں پانی میں نچوڑنا ہے اور یہ گلاس پی لینا ہے۔یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ آپ لیموں پانی کا استعمال صبح سویرے کریں اور اسے پینے سے قبل خالی پیٹ ہوں۔یاد رہے کہ ٹھنڈے پانی میں لیموں نہ ڈالاجائے بلکہ تازہ پانی استعمال کیا جائے اور اگر پانی کو نیم گرم کرلیا جائے تو یہ اور زیادہ فائدہ دے گا۔