بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

کھانے کے معمولات بتدریج بحال کرکے بیمار ہونے سے بچیں ،ماہرین

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک )رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے پر کنٹرول رکھنے والے، عید پر بے قابو ہونے سے بچیں،ماہرین نے خبردار کیا ہے کھانے کے معمولات بتدریج بحال کئے جائیں، اچانک بسیار خوری مختلف بیماریوں سے دوچار کرسکتی ہے۔پابندی خواہ کوئی بھی ہو، اچانک ہٹے تو بندہ یا ہو کا نعرہ مار کر ہر وہ کام کرتا ہے جس پر پابندی لگی ہوتی ہے، کچھ ایسی ہی صورتحال رمضان المبارک کے بعد عید کے موقع پر بھی دیکھنے میں آتی، کہاں وہ کیفیت کہ سحر سے افطار تک دانا پانی سب بند اور کہاں یہ منظر کہ دستر خوان پر منہ میں پانی کا فوارہ کھولنے والے انواع و اقسام کے کھانوں کی بہار سجی ہوتی ہے۔ تاہم ہوشیار طبی ماہرین کہتے ہیںکہ کھانے پینے کے معمولات میں اچانک زیادتی نظام ہضم کا بیڑا غرق کرسکتی ہے-ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کھانے میں بے احتیاطی سے ڈائریا ،ہیپاٹئیٹس،فلو سمیت مختلف امراض کی شکایات بڑھ جاتی ہیں ۔ ماہرین کے مطابق عید کے موقع پر بچوں کو ٹھیلے پر بکنے والے مشروبات اور غیر معیاری چیزیں کھانے سے روکا جائے۔عید پرمزے مزے کی ڈشز دیکھ کر بے قابو ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، کھائیں ضرور مگر اعتدال کے ساتھ تاکہ عید اسپتال کے بجائے گھر والوں کے ساتھ گزرے-



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…