اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپ نے تربوز کے فوائد اور اس کے صحت پر خوشگوار اثرات کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو اس کے بیجوں کے فوائد کے بارے میں بتائیں گے۔تربوز کے بیج فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ یہ پیٹ کے کیڑوں کے لئے بہت ہی مفیدہیں۔اس کے علاوہ یہ قدرتی انٹی بائیوٹک کے طور پر کام کرتے ہیں۔ان بیجوں میں citrullineپائی جاتی ہے جو کہ انٹی آکسیڈینٹ ہے اور خون کی شریانوں کے لئے بہت مفید ہونے کے ساتھ فشار خون کے لئے بہت اچھی ہے۔ان بیجوں سے ایک ایسا نسخہ بھی بنایا جاسکتا ہے جوکہ پیٹ کے لئے انتہائی مفید ہے۔آئیے آپ کو اسے بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
اجزاء
پانی
30تربوز کے بیج
بنانے کا طریقہ
پانی کو کسی ڈونگے میں ڈال کر اس میں 30بیج ڈالیں اور اب اسے چولہے پر رکھ کر 10منٹ تک ابالیں۔اب اس پانی کو ٹھنڈا کرلیں اور اب محلول کو چھان کر فریج میں رکھ دیں۔اگر آپ پیٹ درد کے لئے اسے استعمال کریں گے تو یہ آپ کو بہت فائدہ دے گا۔اگر اس کا ذائقہ پسند نہ آئے تو کسی جوس میں ملا کر پئیں۔
آپ بھی تربوز کے بیج پھینکیں گے نہیں, حیرت انگیز فائدہ اٹھائیں گے
17
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں