عید پر بسیارخوری سے معدہ خراب ہوسکتا ہے، ماہرین طب

17  جولائی  2015

کراچی(نیو زڈیسک) ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں روزے رکھنے سے دن بھر معدہ خالی رہتا ہے جس کی وجہ سے معدے کے افعال سست ہوجاتے ہیں لیکن عیدپر بسیارخوری سے معدے پراضافی بوجھ ڈال دیاجاتا ہے جس سے معدہ خراب ہوسکتاہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں روزے رکھنے سے معدے، گردے سمیت پیٹ کو آرام کا موقع ملتا ہے لیکن عید پربسیار خوری سے ایک دن ہی میں پیٹ کے افعال متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ عیدخوشی کا دن ہوتاہے شہری کھانے ضرورکھائیں لیکن عید کے پہلے دن احتیاط سے کھانے کھائیں، مرغن، تیز مصالحے دار کھانے اور بازار کے غیر معیاری کیک اور مٹھائیاں کھانے سے گریزکیاجائے۔ماہرین طب کاکہنا تھا عیدکے موقع پر ہلکی اور زودہضم غذاکی ضرورت ہوتی ہے، مرغن غذاوں سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔ عیدکے موقع ناشتے میں سویاں کھانی چاہئیں، دوپہرکے کھانے میں سبزی گوشت، چپاتی کے ساتھ اور رات کے کھانے میں ہلکی زود ہضم غذاکھائی جائے جب کہ پھلوں کا استعمال بھی انتہائی مفید ہے، موسمی پھل کواستعمال کرنے سے جسم کو بھرپورتوانائی حاصل ہوتی ہے، پھلوں سے نشاستہ داراجزا،قدرتی نمکیات مثلاً سوڈیم، کیلشیم،پوٹاشیم، فولاد،فاسفورس حاصل ہوتا ہے، یہ پھل قبض نہیں ہونے دیتے اور انسان تندرست و توانارہتاہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…