تھرپارکر (نیوز ڈیسک)تھرپارکر میں سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی کے باعث تین بچے جاں بحق ہوگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق تھر میں غذائیت کی کمی کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی کے باعث آج تین بچے انتقال کرگئے۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 دن سے تین ماہ کے درمیان ہیں۔ماہ رواں میں غذائی کمی کے سبب سول اسپتال مٹھی میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد16 ہوگئی، تھر کا صحراگزشتہ تین سال سے خشک سالی کا شکار ہے اور بارشوں کے نہ ہونے کے باعث صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔