نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ڈاکٹروں نے ایک ٹیم نے گائے کے دل سے بنا ہوا ایک والوو 81 سالہ خاتون کو لگا کر اس کی زندگی بچالی۔حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی 81سالہ خاتون کی اس سے قبل ہارٹ سرجری بھی ہوچکی تھی، تاہم اس کا ایک والوو بند ہوگیا تھا جس سے اس کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے تھے،ڈاکٹروں کے مطابق ، وہ اوپن ہارٹ سرجری کا رسک نہیں لے سکتے، لہذا نیا طریقہ اپناتے ہوئے گائے کے دل سے بنا والوو متاثرہ خاتون کے دل کے قریب پیوست کیا گیا ہے، جس سے اب اس کی حالت سنبھل گئی ہے۔