میسوری(نیوزڈیسک) امریکہ: وزن اٹھانے اور رسی کودنے سے بڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے اور درمیانی عمر کے مردوں اس عمل سے ہڈیوں کی بریدگی کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے،مردوں میں عمر رسیدگی کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کا بھربھراپن پیدا ہوتا ہے اور ہڈیاں ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لیکن کم ازکم 6 ماہ تک وزن اٹھانے کی بعض مشقیں کرنے والے ادھیڑ عمر کے افراد میں ہڈیوں کی کمزوری اور ان کے ختم ہونے کے واضح آثار دیکھے گئے۔بون نامی تحقیق جرنل میں شائع ہونی والی ایک رپورٹ میں ماہرین کا کہنا ہے درمیانی عمر کے مردوں کو جب 6 ماہ تک رسی کودنے اور ہلکا وزن اٹھانے کی مشقیں کرائی گئیں تو نہ صرف ان کی ہڈیاں ٹھوس رہیں بلکہ ان میں ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ بھی رک گئی۔وزن اٹھانے کا مقصد مطالعے میں شامل افراد کی پٹھوں میں تبدیلی کا جائزہ لینا تھا لیکن اس کے بہت مثبت اثرات ہڈیوں پر بھی پڑے اور ان میں غیرمعمولی تبدیلی دیکھی گئی اور یہاں تک کہ ہڈیوں کی کمزوری کی بعض علامات بالکل غائب ہوگئیں۔ اس سرگرمی میں شامل تمام افراد کو ہفتے میں 60 سے 120 منٹ تک ورزشیں کرائی گئی تھیں اور انہیں وٹامن ڈی اور کیلشیئم بھی دی گئی تھی، ماہرین کے مطابق یہ ورزشیں گھر میں بھی کی جاسکتی ہیں۔