بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

کراچی: اسمارٹ فون کے ذریعےآگاہی کا ہیلتھ مانیٹرنگ سسٹم تیار

datetime 15  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے طلبا نے مریض اور ڈاکٹر کے درمیان رابطے اور ڈاکٹر کو مریض کی صورتحال سے بذریعہ اسمارٹ فون آگاہی کیلئے ہیلتھ مانیٹرنگ سسٹم تیار کرلیا ہے۔اقرا یونیورسٹی ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مرزا دانیال بیگ ،شیما سلیم،عبدالماجد اور محمد عمر پر مشتمل طلبہ کے گروپ نے پروجیکٹ سپروائز پروفیسر حسن عادل اور ڈاکٹر کامران رضا کی رہنمائی میں یہ اینڈرائڈ بیسڈ وائرلیس باڈی ایریا نیٹورک فار ای ہیلتھ مانیٹرنگ سسٹم تیار کیا ہے۔انٹرنٹ سے منسلک ہونے کے بعد ہیلتھ مانٹرنگ کے اس نظام کے ذریعے ڈاکٹر کو مریض کی جسمانی صورتحال سے آگاہی دے کر مشورہ حاصل کیا جاسکتا ہے،یہ نظام چھوٹے شہرو ں کے مریضوں کیلئے ایک نعمت ثابت ہوگا، جہاں بڑے ڈاکٹر زنہیں ہوتے اور مریضوں کو علاج کی غرض سے بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے ،اب وہ باآسانی ڈاکٹر کو مرض کی کیفیت سے آگاہی کے ساتھ مشورہ کرسکیں گے۔اس سسٹم کو استعمال کرنے کیلئے مریض کو چندآلات مثلا ای۔سی ۔جی، باڈی ٹمپریچر، ہارٹ ریٹ، شوگر، بلڈپریشر، تنفس اور دیگر بیماریوں کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے اپنے جسم سے منسلک کرنا ہوگا مزید یہ آلات ایک کنٹرولر سےجوڑنا ہونگے جو مریض کے ہیلتھ ڈیٹا کو لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون دونوں پربھیج دےگا اور مریض ڈاکٹر سے فوری طور پر دوائیوں کے استعمال کے بارے میں مشورہ حاصل کرسکے گا۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم ایجاد ہے جوکہ مریض اور ڈاکٹر جہاں کہیں بھی ہوں رابطے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوسکے گا۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…