اسلام آباد(نیوزڈیسک )تیز رنگ دینے والی تیزابی کون مہندی سے جلد کو نقصان پہنچتا ہے اس کے بارے میں خواتین آگاہ نہیں۔کیمیکلز والی کون مہندی سے الرجی، انفیکش اور جلد کے جھلسنے کا خدشہ ہے۔ الرجی سمیت جلد کی انتہائی خطرناک بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ مہندی کا عرق بھی رنگ تیز رنگ کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جس کو لگانے کے بعد ہاتھوں کی نازک جلد جھلس جاتی ہے، ہسپتالوں میں ایسے متعدد کیسز آئے ہیں جس میں خواتین کو اس مہندی کے استعمال کے باعث شدید انفیکشن اور زخم ہوئے ہیں۔ سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر مریم نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہندی میں موجود زہریلے کیمیکل، دھاتیں اور آرگینگ سولونٹس کی وجہ سے ہاتھوں کی جلد جھلس جاتی ہے۔