اسلام آباد(نیوزڈیسک)سافٹ ڈرنکس کے مضر صحت اجزا کے بارے میں آپ نے ضرور سن رکھا ہوگا لیکن شاید کبھی ان خوفناک اجزا کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھا نہیں ہوگا۔اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ عام کوکا کولا اور اس جیسے دیگر مشروبات میں صحت کے دشمن میٹھے کی مقدار کتنی ہے اور یہ کیسا نظر آتا ہے تو یہ ضرور دیکھیں جس میں پہلے عام کوکا کولا اور بعد میں کوک زیرو کو ابالا گیا ہے۔جب ان مشروبات کو ابالا جاتا ہے تو حرارت کی وجہ سے پانی بخارات میں تبدیل ہوکر اڑجاتا ہے اور صرف ٹھوس اجزا باقی رہ جاتے ہیں۔ کوک زیرو کی باقیات تو نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن عام کوک (ریگولر کوک) میں سے پانی نکل جانے کے بعد جو کچھ بچتا ہے اس کا نظارہ یقینا عبرت ناک ہے۔ واضح رہے کہ باقی بچنے والا یہ گاڑھا غلیظ مواد وہ تمام میٹھا ہے جسے مشروب کی شکل میں چھپایا گیا تھا اور یہی وہ چیز ہے جو سافٹ ڈرنکس کو ہمارے اور ہمارے بچوں کیلئے زہر بنات