کراچی(نیوزڈیسک)کراچیشہر کے بلڈ بینکوں میں او اور بی گروپ کا خون نہ ہونے کے باعث تھیلیسمیا کے 400 کے قریب بچوں کی زندگیاں دا پر لگ گئی ہیں۔ کراچی میں تھیلیسیمیا کے 400 بچوں کو فوری طور پر او اور بی گروپ کے خوان کی ضرورت ہے تاہم جب ان بچوں کے اہل خانہ نے شہر کے متعدد بلڈ بینکوں سے رابطہ کیا پتہ چلا کہ کسی بھی بلڈ بینک میں او اور بی گروپ کا خون موجود نہیں ہے جس کے باعث ان بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔دوسری جانب محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے علم یہ بات نہیں ہے تاہم بلڈ بینک میں خون نہ ہونے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں.صوبائی محکمہ صحت اور بلڈ بینک انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خون عطیہ کریں تاکہ ان مریضوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔