نیویار ک (نیوزڈیسک )فش آئل کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ یہ دل کی بیماریوں کے لیے مفید ہے لیکن نئی تحقیق نے ان تمام دعوﺅں کو مسترد کردیا ہے۔ امریکا میں فش آئل ہیلتھ سپلیمنٹس کے حوالے سے بہت مقبول ہے، جس پر امریکی سالانہ ایک ارب ڈالرز سے زائد خرچ کرتے ہیں۔ فش آئل میں موجود اومیگا تھری کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دل کی بیماریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔ لیکن نئی ریسرچ ان حقائق کی تصدیق نہیں کرتی۔ ریسرچ کے مطابق فش آئل پلز بظاہر بے کار نظر آتی ہیں اور اس میں دل کی بیماریوں کے خلاف تحفظ کے کوئی شواہد نہیں ملے۔اس نئے انکشاف نے امریکیوں کی ڈائٹ کے حوالے سے ایک لمبی بحث چھیڑ دی ہے۔